ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ای پی ایس پنشن میں اضافہ کا مدا راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا

ای پی ایس پنشن میں اضافہ کا مدا راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا

Thu, 08 Dec 2022 17:50:17    S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایمپلائیزپروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کی پنشن اسکیم- ای پی ایس95 کی پنشن میں اضافہ کا معاملہ جمعرات کو راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا اور اس میں حکومت سے مداخلت کی درخواست کی گئی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایلاورم کریم اور دراوڑ منیترا کزگم کے ایم شنموگم نے ایوان میں 'چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے جانے والے مدے' کے تحت ای پی ایس-95 پنشن بڑھانے کا معاملہ اٹھایا۔

مسٹرکریم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ای پی ایس-95 پنشن اسکیم میں ایک التزام دیا ہے۔ حکومت کواس پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے تاکہ پنشنرز کو بڑھی ہوئی پنشن مل سکے۔

مسٹرشنموگم نے کہا کہ ای پی ایس پنشن کے لیے کوشیاری کمیٹی کی رپورٹ کو لاگو کیا جانا چاہیے۔ اس رپورٹ میں ای پی ایس پنشنرز کوکم از کم 3000 روپے ماہانہ پنشن میں ڈی اے اور مہنگائی الاؤنس جوڑنے کو کہاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای پی ایس پنشنرز ملکی معیشت میں بڑا حصہ ڈالتے ہیں اس لیے انہیں مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ای پی ایس پنشنرز کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہیں صرف 400 روپے پنشن دی جارہی ہے۔


Share: